25 اکتوبر ، 2016
اگر آپ خبروں تک رسائی نہیں رکھتے یا آپ کو بڑی تعداد میں خبریں دستیاب نہیں توجیو نیوز نے فیس بک میسنجر پر اور ویب سائٹ پر ایک ’چیٹ بوٹ‘متعارف کرائی ہے جو آپ کی ضروریات کا خیال رکھے گی۔
جیو نیوز کی طرف سے یہ نئی سروس صارفین کو مضامین کے ذریعے براؤزنگ پر وقت صرف کرنے کی بجائے اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
اس کا استعمال یوں کیا جاتا ہے کہ ایک چھوٹے سے آن بورڈ سیشن کے ساتھ صارف کی گفتگو کا آغاز ہوتا ہےجہاں جیو نیوز چیٹ بوٹ اس کوکچھ بنیادی خصوصیات کےذریعے اس کی مطلوبہ فیچر تک رسائی دیتا ہے اور انہیں تازہ ترین خبریں، شہ سرخیاں، پروگرامز کی اقساط اور بہت کچھ تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔
صارفین موضوعات کے ذریعے بھی مطلوبہ مواد تلاش کرسکتے ہیں ،اس طرح وہ ان نتائج کو پسنداورسبسکرائب کر سکتے ہیں۔ ان سبسکرائب موضوعات یا زمروں(کیٹیگریز) کو دن میں ایک بار صارف کوبھیجا جائے گا۔
جیو نیوز ’چیٹ بوٹ‘ ایک مصنوعی ذہانت کا بوٹ ہے جو صارف کے ساتھ ایک انسان کی طرح گفتگو کرتا ہے، لاکھوں کی تعداد میں اس بوٹ سے سوال کیے جا سکتے ہیںا وران کے دلچسپ جوابات سے آپ لطف اندوز ہوں گے، ہے نا مزے والی بات۔
چیٹ بوٹ کئی خصوصیات کا حامل ہے جہاں صرف مخصوص مطلوبہ الفاظ ٹائپ کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ خاندان یا دوستوں کے ساتھ چیٹ بوٹ کا اشتراک چاہتے ہیں، تو صرف’شیئر‘ کو ٹائپ کریں۔ اگر آپ کو کسی قسم کی خبر تلاش ہے توصرف ’نیوز‘ لکھیں۔ ٹاک کے لیے ’ٹاک شو‘ٹائپ کریں۔
آپ خبر کی مخصوص قسم ’ تازہ ترین، پاکستان، دنیا، کاروبار، کھیل، تفریح، صحت، حیرت انگیز اور سائنس ٹیک ٹائپ کرکے تلاش کر سکتے ہیں۔
مخصوص ٹاک شوکوتلاش کر نا ہو توکیپٹل ٹاک کے لیے CT
آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ کے لئے ASKKS
آپس کی بات کے لئےAKB
جرگہ کے لئے JA
نیا پاکستان کیلئے NP
میرے مطابق کے لئے MM
ایک دن جیو کے ساتھ کے لئےADGKS
خبرناک کےلئے KN
رپورٹ کارڈ کےلئے RC
اسکورکے لئے SC
جیو پاکستان کے GP
دوپہر کی خبر کے لئے DKK
جیو نیوز ہیڈلائنز کے لئے GH
جیو نیوز بلیٹن کے لئے GB
خصوصی رپورٹ کے لئے SP
جیو نیوز چیٹ بوٹ پر فیچرز کی مکمل فہرست دستیاب ہے جسےHELPٹائپ کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
چیٹ بوٹ کی ایک اور منفرد خصوصیت یہ ہے کہ صارفین JOB ٹائپ کرکے ملازمت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
یہ خصوصیت ایک چھوٹے سے انٹرویو سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد اس پرتفصیلات بھیجی جاتی ہیں۔