صحت و سائنس
21 جون ، 2012

خیبرپختونخوا، ڈینگی کے پیش نظر اسپتالوں کو خصوصی ہدایات جاری

خیبرپختونخوا، ڈینگی کے پیش نظر اسپتالوں کو خصوصی ہدایات جاری

پشاور… محکمہ صحت خیبر پختونخوانے ڈینگی بخار کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں بھی ڈینگی بخار کا خدشہ ہے۔اس مرض پر قابو پانے کے لئے کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار سپرے جلد شروع کردیا جائے گا جس سے بڑی حد تک اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے علاج کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :