21 جون ، 2012
پشاور… محکمہ صحت نے خیبر پختون خوا کے چار اضلاع کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا ہے ۔ انسداد پولیو مہم کے ذرائع کے مطابق جن اضلاع کو پولیوکے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے ان میں پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ شامل ہیں۔ ان اضلاع کو ہائی رسک قرار دینے کی وجہ صفائی کی ابتر صورت حال ہے جس کے باعث پولیو وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ صحت نے ان اضلاع میں پولیو سے بچاوٴ کے لئے مزید بہتر اقدامات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔