21 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…لندن کے ایک معروف نیلام گھر کیری ٹیلر آکشنز کے تحت ڈچز آف کیمبرج پرنسس کیتھرین کی دو ہیٹس نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔ایک عام برطانوی لڑکی کیٹ میڈلٹن سے برطانوی شہزا دی تک کا سفر طے کرنے والی پرنس ولیم کی ہمسفر کیتھرین نے یہ ہیٹس برطانوی شاہی خاندان کی بہو بننے سے قبل مختلف ایونٹس میں زیب تن کی تھیں۔26جون کوہونے والی نیلامی میں بلیک اینڈ وائٹ پَروں والی اور کالی نیٹ کی ان دو ہیٹس کی1سے ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ تک میں نیلام ہوجانے کی اُمید ظاہر کی گئی ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ دونوں ہیٹس توقعات سے زائد قیمت پر فروخت ہوجائینگی۔