30 اکتوبر ، 2016
راحیلہ الطاف...دبئی میں گزشتہ روز پہلی بارکلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز 2016کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈائیورز نے شرکت کی۔
دبئی مرینا میں 88فٹ (28میٹر) بلند سوئمنگ ریمپ سے پانی میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کے مختلف راؤنڈز میں دنیا کے ماہر ڈائیورز اور سابقہ چیمپئنز کے درمیان تھا۔
جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ماہر ڈائیورز نے ریمپ سے سمندر میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار اسٹنٹس کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔
ریڈ بل کے تحت منعقدہ اس کلف ڈائیونگ سیریز میں خواتین کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، جس میں خواتین ڈائیورز نے خصوصی طور پر تیار کردہ 65 فٹ (20میٹر) اونچے ریمپ سے پانی میں چھلانگ لگانے کا مظاہرہ پیش کیا۔
مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے امریکی ڈائیور اینڈی جونز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کے مقابلوں میں آسٹریلوی ڈائیور ریحانان ایفلینڈ نے میدان مار لیا۔
ان دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے دبئی مرینا پر ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔