صحت و سائنس
31 اکتوبر ، 2016

تھر کے 7 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

تھر کے 7 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

 

تھر میں مزید7افراد ڈینگی کے باعث سول اسپتال داخل۔تھر میں ڈینگی پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں مزید سات افراد کو ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور ان کو سول اسپتال مٹھی کے ایمرجنسی وارڈ کے ایک روم میں داخل کیا جارہاہےجہاں پر ڈیوٹی کرنے والے دو ڈاکٹر بھی ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں اور کوئی بچاؤ کا طریقہ نہ اپنانے سے عملے اور ڈاکٹروں میں بھی ڈینگی کا خوف پید ا ہوگیا ہے۔

اس ماہ 75 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ تھرپارکر میں اب تک 200 مریض ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

مزید خبریں :