21 جون ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…عالمی ریکارڈ قائم کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ ایسی کسی بھی کوشش کے لیے سخت محنت،پلاننگ اور تربیت ضروری ہے۔اسپین سے تعلق رکھنے والی ماہر ہیومن ٹاور ٹیم ان دنوں امریکی شہر نیویارک پہنچی ہوئی ہے جہاں Castellers de Vilafrancaنامی اس گروپ نے گذشتہ روز نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔اس گروپ کے150ممبران نے ایک بلڈنگ کی چھت پرکھڑے ہوکر آٹھ منزلہ انسانی ٹاور بنانے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔ایک دوسرے کے کندھوں پر چڑھتے ان کھلاڑیوں نے یہ مرحلہ تو بخوبی مکمل کردکھایا تاہم ابھی اس کارنامے کو گینز کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا انتظار ہے جسکے بعد ہی انہیں اس ریکارڈ کے اعزاز سے نوازا جائیگا۔