دلچسپ و عجیب
06 نومبر ، 2016

امریکی انجینیئر نے تیز گاڑیوں کو روکنے والی ڈیوائس تیار کرلی

امریکی انجینیئر نے تیز گاڑیوں کو روکنے والی ڈیوائس تیار کرلی

اوسامہ خالد...یوں توگھنٹوں تک پولیس کے مجرموں کا تعاقب کرنے والے مناظر ہر کسی نے دیکھے اور سنے ہونگے۔ لیکن اب پولیس کو اس جھنجھٹ سے چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا۔

امریکی انجینیئر نے ایک ایسی حیرت انگیز جیمز بانڈ اسٹائل ڈیوائس تیار کر ڈالی ہے، جس کی مدد سے مجرم بغیر کسی جانی نقصان کے قانون کی گرفت میں آسکیں گے۔

ایریزونا کے رہائشی لیونارڈ اسٹاک کی تیار کردہ دی گریپلر نامی یہ ڈیوائس پولیس کی گاڑی کے اگلے حصے میں نصب ہوتی ہے، جو مجرم کی گاڑی کے قریب پہنچتے ہی اس کا ایک ٹائر لاک کردیتی ہے۔

واضح رہے کہ 1979سے اب تک امریکا میں ساڑھے 11ہزار افراد پولیس کے مجرموں کا تعاقب کرنے کی وجہ سے مارے جاچکے ہیں۔

 

مزید خبریں :