31 جنوری ، 2012
رملہ… فلسطین نے عمان میں امن مذاکرات کی ابتدائی بات چیت کی ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈال دی۔ رملہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی مملکت کے قیام پر اب متبادل طریقوں سے غورکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس بہت جلد عرب لیڈروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے حوالے سے فلسطینی قیادت اپنے موقف پر قائم ہے جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر بند کرنا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔