31 جنوری ، 2012
لندن…انگلش کائونٹی گلوسٹرشائر نے رواں سیزن کے فرینڈز لائف ٹی 20ٹورنامنٹ کیلئے ایک بار پھر لیجنڈاسپنر مرلی دھرن سے معاہدہ کر لیا ہے۔ مرلی دھرن نے گزشتہ سیزن میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 31کی ایورج سے 12وکٹیں حاصل کیں تھی۔ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 1347وکٹوں کاورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مرلی دھرن کا گلوسٹرشائر سے دوبارہ معاہدے پر کہنا تھا کہ وہ اس بار بھی کائونٹی سیزن سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔