صحت و سائنس
09 نومبر ، 2016

ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے ساتھ کھانا کھانے سے انسانی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکی ماہرین نے ’اوپیٹیٹ‘‘ ورک شاپ کے دوران یہ تحقیق مرتب کی۔ ماہرین کے مطابق کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی پر توجہ مرکوز رکھنے سے خاندان کے درمیان باہمی ربط کے مواقع کم ہوجاتے ہیں۔

کھانے کے دوران ٹی اسکرین پر منہمک ہونے سے کھانے کے صحت پر مثبت اثرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھانے کا بچوں میں موٹاپے کے بڑھنے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ٹی وی سے دور بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں وہ اپنی توجہ زیادہ تر کھانے پرمرکوز رکھتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ ٹی وی دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھانا کھا رہے ہوتے ہیں وہ کھانے پر توجہ نہیں دے پاتے۔ یوں انہیں اس بات کا احساس نہیں ہو پاتا کہ انہوں نے کتنا کھانا کھایا ہے۔

 

مزید خبریں :