22 جون ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…دنیا بھر میں پتلی تماشا دکھانے کیلئے پتلیوں کو دھاگے سے منسلک کیا جا تا ہے لیکن اب لگتا ہے دھا گوں کا دور پراناہو چکا ہے ۔ جاپانی ماہرین نے اس سائنسی دور کے بچوں کیلئے ڈیجیٹل کٹھ پتلیاں متعارف کر وادی ہیں۔ Keromin نا می اس ڈیجیٹل کٹھ پتلی کو ایک میو زیکل آلے کے طورپر استعما ل کیا جاسکتا ہے جس کے منہ کو کھولنے سے مو سیقی ترتیب دی جاتی ہے۔ مینڈک کی شکل میں تیار کی گئی اس کٹھ پتلی سے نکلنے والا میوزک اور ردھم کو اپنی مرضی سے سیٹ کر نے کیلئے اس کے بازو پر لگے بٹن کودبایا جاتاہے جو کہ 620 ڈالر میں فروخت کیلئے بھی پیش کردی گئی ہے۔