22 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…دنیا بھر میں گذشتہ دنوں سال کا طویل ترین دن مختلف انداز میں لیا گیا جہاں کچھ سوا نیزے پر آگ برساتے سورج سے بچنے کے لیے سوئمنگ پولز میں ڈبکیاں لگاتے نظر آئے وہیں کچھ اس دن کاجشن منانے میں مصروف رہے۔ایسا ہی ایک نظارہ برطانیہ کی تاریخی یادگارStonehedgeپر بھی دیکھنے کو ملا جہاں موسمِ گرما کے اس انقلابِ شمسی کو دیکھنے ہزاروں افراد نے اس جگہ کا رُخ کیا۔اس مقام پر جمع ہوئے 14ہزار 500افراد نے گو برستے موسم میں سورج نکلنے اور سحر پھوٹنے کا نظارہ تو دیکھا تاہم بادلوں اور کالی گھٹاؤں نے سورج کو پوری طرح اپنے جھرمٹ میں چھپائے رکھا اور لوگ بارش اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے میں ہی تفریح ڈھونڈتے نظر آئے۔