خصوصی رپورٹس
13 نومبر ، 2016

مہربانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

مہربانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اوسامہ خالد... 13نومبر کو دنیا بھر میں ورلڈ کائنڈنیس ڈے یعنی کہ مہربانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز تیرہ نومبر 1998 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوا۔

جب عالمی تحریک برائے مہربانی یعنی کہ ورلڈ کائنڈنیس موومنٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا اور دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

واضح رہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیک کام کرنے سے انسانی جسم میں خوشی کے ہارمون پیدا ہوتے ہیں اور جو لوگ دوسروں کے لئے نیک جذبات کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں :