13 نومبر ، 2016
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجروسیم باری نے کہا ہے کہزلزلہ بہت خوف ناک تھا،تاہم زلزلے کے کسی نقصان سے کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے۔
جیونیوز سے گفتگو میں وسیم باری کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم ہوٹل کی چھٹی منزل پر قیام پذیر تھی،زلزلے کی وجہ سے ہوٹل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔