13 نومبر ، 2016
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے منیجر باسط علی نے کہا ہے کہ نیو زی لینڈ میںزلزلے کے بعد خواتین کرکٹرزخوف زدہ ہو گئی تھیں ۔
کرائسٹ چرچ میں ویمن ٹیم کےساتھ موجود منیجر باسط علی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ زلزلے کے بعد بچیاں اتنی خوفزدہ تھیں کہ اپنی چپلیں بھی نہیں پہن پائیں اور خوف کے عالم میںہوٹل سے باہر نکل آئیں۔
باسط علی نے بتایاکہ آفٹر شاکس کی وجہ سے شدید سردی میں کھلے میدان میں موجود ہیں ۔