کھیل
14 نومبر ، 2016

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 

ویرات کوہلی نے بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ شکست سے بچالیا ہے۔ انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو55 اوورز میں 310 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم نےکھیل ختم ہونے پر3.52 اوورز کھیل کر 6وکٹ پر 172بنائے تھے۔

کوہلی 49 اور جدیجہ 32 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ قبل ازیں آخری دن حسیب حمید اور الیسٹر کک نےانگلینڈ کیلئے پہلی وکٹ پر 180رنز بنائے حسیب 82 اور کک ،130 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ نے 260 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ختم کردی۔

جواب میں بھارتی ٹیم 71پر 4اور 132پر 6وکٹ گنوا کر شدید مشکلات کا شکارہوگئی۔اس وقت میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا،لیکن آخر میں قسمت انگلینڈ کا ساتھ چھوڑ گئی۔ عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس کے بعد کوہلی اور جدیجہ میچ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائےگئے۔

 

مزید خبریں :