14 نومبر ، 2016
دنیا بھر میں آج ذیابیطس کے حوالے سے شعور اجاگر کر نے کا د ن منایا جارہا ہے ۔
ذیابیطس یعنی شوگر ایسا مرض ہے جو ملک بھر میں بتدریج بڑھتا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ مرض انسانی جسم میں انسولین کی پیداوار اور فراہمی میں نقص کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔
اس کی وجہ مسلسل غیر صحت مند خوراک اور غیر متوازن طر ز زندگی ہے ۔ اس مرض کی علامات میں بے حد بھوک اور پیاس لگنا ، زیادہ پیشاب آنا ، وزن کا تیزی سے گرنا ،زیادہ تھکن محسوس کرنا شامل ہیں ۔
ماہر ین صحت کے مطابق ذیابیطس سے بچاو ٔصرف اور صرف پرہیز اور صحت مند طرز زندگی سے ہی ممکن ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پرہیز کے ساتھ ورزش اور نگہداشت ضروری ہے ۔