14 نومبر ، 2016
مصر کے شمالی صوبے بور سعید میں ایک المناک واقعے میں2 نوجوان لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں ہیں جو اب اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں مبتلا ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ادارے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں، جس کے دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور دونوں زمین پر جا گریں، دونوں کی عمر15 برس ہے۔