31 جنوری ، 2012
سڈنی …بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی پیشکش کردی۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق دھونی نے کہا ہے کہ کپتانی کسی کی جاگیر نہیں، یہ ایک عہدہ اور اضافی ذمہ داری ہے، اگر کرکٹ بورڈ کے پاس بہتر چوائس ہے تو ٹیم کی بہتری کیلئے وہ کپتانی چھوڑنے کوتیار ہیں۔ مہندرا سنگھ دھونی نے بتایا کہ ٹیم سلیکشن میں میری رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو بیرون ملک لگا تار سات ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعدبھارتی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔