دنیا
14 نومبر ، 2016

سعودی عرب :ملازم کی داڑھی منڈوانے پر کمپنی ڈائرکٹر کو سزا

سعودی عرب :ملازم کی داڑھی منڈوانے پر کمپنی ڈائرکٹر کو سزا

سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک ملازم کو زبردستی داڑھی منڈوانے اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک عرب ٹور آپریٹرکمپنی کے ڈائریکٹر کو ڈیڑھ سال قید اور 900 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

سعودی اخبار’عکاظ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عرب ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ویزے فراہم کرنے والی کمپنی کے ایک عرب ڈائریکٹرنے ساتھیوں کے سامنے ایک ایشیائی ملازم کی داڑھی زبردستی منڈوادی اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایشیائی شہری کو کئی بار ملازم سے داڑھی شیو کرانے کا کہا مگر اس نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے حکم پرداڑھی منڈوانے سے انکار کردیا۔

اس پرکمپنی کے ڈائریکٹر نےطیش میں آکر دیگر ملازمین کے سامنےملازم کی داڑھی زبردستی منڈوا دی۔ ملزم نے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اس نے داڑھی نہ منڈوائی تو وہ اسے نوکری سے نکال دے گا۔

 

مزید خبریں :