14 نومبر ، 2016
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2016 ریکارڈ گرم ترین سال ہوسکتا ہے، موجودہ سال میں اوسط درجہ حرارت اب تک ایک اعشاریہ دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت اگلے چند ماہ میں بھی زیادہ رہے گا، درجہ حرارت میں اضافے کا سبب کاربن ڈائی آکسائڈ یا او ٹو گیسوں کا اخراج ہے۔
ماحولیات میں تبدیلوں کے سبب شدید موسم میں اضافہ ہو رہا ہے، صدیوں میں آنے والے سیلاب، شدید گرمی کا موسم معمول بنتے جا رہے ہیں اور سطح سمند بھی بلند ہو رہی ہے۔اور دنیا کے بعض خطوں میں شدید گرمی کے اسپیل آرہے ہیں۔