دنیا
15 نومبر ، 2016

ذاکرنائیک کی انٹرنیشنل ریسرچ فائونڈیشن غیرقانونی قرار

ذاکرنائیک کی انٹرنیشنل ریسرچ فائونڈیشن غیرقانونی قرار

بھارتی کابینہ نے غیرقانونی سرگرمیوں کے الزام پرعالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی این جی او پر پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔

نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی کابینہ نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کی تنظیم انٹرنیشنل ریسرچ فائونڈیشن کو غیرقانونی قرار دیا اور تنظیم پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی، کابینہ دستاویزات کے مطابق تنظیم پرغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور ممبئی پولیس نے پابندی کی درخواست کی تھی۔اس سے قبل بنگلہ دیش میں ہونے والے حملوں کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ حملہ آور ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریروں سے متاثر تھے۔

 

مزید خبریں :