دنیا
15 نومبر ، 2016

حلب کے تین اسپتالوں پر فضائی حملوں کی اطلاعات

حلب کے تین اسپتالوں پر فضائی حملوں کی اطلاعات

شام کے شمالی شہر حلب میں فضائی حملوں کے دوران تین اسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فضائی حملے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں مریض اور عملے سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا بمباری سے کئی ایمبولنس گاڑیاں اور آپریشن تھیٹرز بھی تباہ ہوگئے۔ تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے شام کی حکومت نے کیے یا روسی فضائیہ نے۔

یاد رہے کہ روسی وزیر دفاع نے آج بیان دیا تھا کہ انکی فوج نے شام کے علاقے ادلب اور حلب پر بمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے، اور حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

مزید خبریں :