16 نومبر ، 2016
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یو سی ٹھل نؤن میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث ایک بچہ فوت اور 9خسرہ میں مبتلا ہوگئے ۔
ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیکب آبادڈاکٹر سانون شیخ نے مذکورہ یوسی کے ویکسینیٹر زین سرکی اور ٹی ایف سی عبدالشکور دستی کا ڈی جی آفس حیدرآباد تبادلہ کردیا ہے ۔
اس سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سانون شیخ نے خسرہ کی وبا پھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے بعد مذکورہ علاقے اور گردونواح میں معصوم بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے ۔