دلچسپ و عجیب
23 جون ، 2012

امریکہ میں50 ہزار میگا پکسل کا حامل سُپر کیمرہ تیار

امریکہ میں50 ہزار میگا پکسل کا حامل سُپر کیمرہ تیار

واشنگٹن…امریکہ میں 50 ہزار میگا پکسل کا ایسا سُپر کیمرہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی ایک تصویر میں پورا شہر سما جاتا ہے۔گیگا پکسل نامی یہ سُپرکیمرہ ایک امریکی یونیورسٹی کے ماہر انجینئرز کی ٹیم نے تیار کیا ہے جس سے کھنچی جانے والی تصویر میں معمولی سے معمولی شے کو بھی باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ 100 پاؤنڈ وزنی اور ڈھائی فٹ لمبا ئی و چوڑائی کاحامل یہ کیمرہ انسانی آنکھ سے کہیں زیادہ باریکی سے کام کرتا ہے جس میں نصب14 سنسرز اور 98چھوٹے کیمرے خودبخود منظرکو کیمرے کے فریم میں سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سائنسدانوں نے ہائی پکچرزریسولوشن کے اس سُپر کیمرے کا گوگل میپس پر بھی کامیاب تجربہ کیاہے جن کے مطابق یہ کیمرہ مستقبل ِقریب میں خلائی مقاصد کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔

مزید خبریں :