دلچسپ و عجیب
23 جون ، 2012

من چلے نوجوان کا70فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ

من چلے نوجوان کا70فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ

واشنگٹن…این جی ٹی…سمندر میں غوطہ خوری کرناایک انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں ماہر سے ماہرغوطہ خور بھی اکثر اوقات مات کھاجاتے ہیں مگر کچھ زندہ دل اور بلند ہمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی خطرے کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔امریکی ریاست Washington میں ایسے ہی جذبے سے سرشارایک نو جوان نے 70فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا منفرد اور خطرناک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔اس من چلے نے ایڈونچر کی ابتداء کر تے ہوئے کشتی سمیت آبشار سے گہرائی میں چھلانگ لگائی اور صرف تین سیکنڈمیں نیچے پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید خبریں :