صحت و سائنس
20 نومبر ، 2016

لاہور: ایک ہفتے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور: ایک ہفتے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

 

لاہورمیں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کا سلسلہ رک نہ سکا،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 141 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں رواں سال 860 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں،رواں سال کنٹونمنٹ ایریا میں سب سے زیادہ شہری مرض کاشکارہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ میں 262 افراد میں اس ڈینگی کی تشخیص ہوئی،اقبال ٹاؤن میں 107 اورسمن آباد ٹاؤن میں 113افرادمرض میں مبتلا ہوئے ،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مشیر صحت سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی،گلبرگ ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔

سلمان رفیق نے بتایا کہ بعض علاقوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے ساتھ عوام اور گھروں میں سرویلنس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مزید خبریں :