20 نومبر ، 2016
دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پورا پاکستان متحد ہے، ضرورت پڑی تو دفاع پاکستان کونسل کو دفاع حرمین کونسل بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہو کر طاغوتی قوتوں کو جواب دینا ہوگا، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر بدنام کیا جا رہا ہے، حرمین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں تحفظ حرمین کی تحریک چلائیں گے اور امت کو یکجا کریں گے، حرمین اور سعودی عرب کا دفاع ہم سب کا فرض ہے، حرمین شریفین کا مسئلہ سارے مسلمانوں کا مسئلہ ہے، حکومت اس سلسلے میں سعودی عرب کا ساتھ دے ۔