20 نومبر ، 2016
امریکا نے بارشوں،طوفانوں ، جنگلات میں لگی آگ اور آتش فشاں سے متعلق پیشگی اطلاعات کے لیے موسمی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے ۔
موسمی سیارہ فلو ریڈا میں کیپ کینیورل سے خلا میں روانہ کیا گیا جس میں نصب ہائی ریزولوشن کیمرہ ہر پانچ منٹ بعد موسمی صورت حال کی تصاویر بھیجے گا۔
ویدر سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی معلومات کے نتیجے میں سمندری طوفانوں کی پیش گوئی اور سیلابوں سے متعلق پیشگی وارننگ کے ساتھ آتش فشاں اور جنگلات کی آگ سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔