پاکستان
21 نومبر ، 2016

قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج سہ پہر دوبارہ پارلیمینٹ ہائوس میں شروع ہونگے۔

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سہ پہر تین بجے ہو گا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس چار بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔

سینیٹ میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا تاہم سابق سینیٹر حاجی عدیل کے انتقال کے حوالے سے تعزیتی قرارداد پر ارکان اظہار خیال بھی کرینگے۔

 

مزید خبریں :