شہر شہر
21 نومبر ، 2016

لاہور: سرعام دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

لاہور میں سرعام دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کی گئی جس میں فیصل ٹاؤن میں کارسوارکو 3 ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

لوٹ مار کی فوٹیج جیو نیوزنے حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق 3 ڈاکو اشارے پرایک کارسوار کو روک کرڈکیتی کی واردات کرتے ہیں، ڈاکوؤں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھاتھا ۔

2 ڈاکو گن پوائنٹ پرچھینا جھپٹی کرتے رہے، ہیلمٹ میں موجود ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ارد گرد نگرانی کرتا رہا،ڈاکو کھلے عام اسلحہ لہراتے رہے،واردات کے بعد وہ اطمینان سے فرار ہوگئے۔

مجاہد،ڈولفن اورپیروز فورس کے ہوتے ہوئے سرعام لوٹ مار نے پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ،واردات کے بعد شہری خوفزدہ ہیں۔

مزید خبریں :