خصوصی رپورٹس
21 نومبر ، 2016

ترکی کا وسطی ایشیائی ریاستوں کے بلاک میں شمولیت کا عندیہ

ترکی کا وسطی ایشیائی ریاستوں کے بلاک میں شمولیت کا عندیہ

 

ترکی نے یورپی یونین میں شمولیت کے بجائے چین اور روس کی قیادت میں قائم وسطی ایشیائی ریاستوں کے بلاک میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

ترک اخبار حریت کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ازبکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے صدارتی ہوائی جہاز میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین میں شمولیت پر بیزاری کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اب اُن کا ملک یورپی یونین میں شمولیت کا زیادہ خواہشمند نہیں رہا۔

ایردوان کے مطابق انہوں نے قازقستان اور روس کے صدور نور سلطان نذربائیف اور ولادیمیر پوٹن کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ترک صدر کے مطابق اگلے مہینوں میں مثبت پیش رفت کے اشارے آئے تو اُن کا ملک شنگھائی گروپ کا حصہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہونے کی صورت میں ترکی کا سماجی و اقتصادی معاملات میں عمل کرنے کا دائرہ بہت وسیع ہو جائے گا۔

مزید خبریں :