24 نومبر ، 2016
پشاور میں فائرنگ کرکے باپ نے اپنی بیٹی سمیت دو افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں رات تین بجے کے قریب پیش آیا۔ جنید نامی جواں سال لڑکا یاسمین نامی خاتون سے ملنے ان کے گھر گیا تھا۔ دونوں افراد ایک ساتھ موجود تھے۔
اس دوران لڑکی کے باپ نے دونوں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد لڑکی کے والد خان افضل نے خود گرفتاری دے دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔