پاکستان
24 نومبر ، 2016

آرمی چیف کے اعزاز میں وزیر اعظم کا عشائیہ

آرمی چیف کے اعزاز میں وزیر اعظم کا عشائیہ

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے الوداعی عشائیے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، ان کی پی ایم ہائوس آمد پر وزیر اعظم نے ان کا خیرمقدم کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ وہاں موجود دیگر شخصیات سے مصافحہ کیااور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر پاک فوج اور دیگر سروسز کے اعلیٰ حکام بھی دعوت میں شریک ہیں۔

مزید خبریں :