دنیا
25 نومبر ، 2016

سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگی

سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگی

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔

پاکستانی مشیر خارجہ سرتا ج عزیز 3اور 4دسمبر کو امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان میں ترقی اور سلامتی سے متعلق کانفرنس سے وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی خطاب کریں گے۔

 

مزید خبریں :