دنیا
25 نومبر ، 2016

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری، جعلی مقابلوں میں 3 کشمیری شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری، جعلی مقابلوں میں 3 کشمیری شہید

 

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 3کشمیری شہید کردیے،حریت رہنماؤں کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع بارہ مولا اور باندی پورہ میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شہید کرکے مقابلوں کا ڈرامہ رچایا ہے۔

حریت کانفرنس کی اپیل پرآج آزادی کے لئے دعاؤں کادن منایاجائےگا، رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں یکم دسمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :