23 جون ، 2012
ٹالن…این جی ٹی…ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں سالانہ میلے کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا سکوں کا موزائک ترتیب دے کرعالمی ریکارڈقائم کردیا گیا۔سکوں کی مدد سے موزائک ترتیب دینے کے لیے ایک بینک کے412ملازمین نے آٹھ گھنٹے تک مسلسل محنت کی اور 53ہزار757سکوں کو 20اسکوائر میٹر بڑے ایک بینک کارڈ کی شکل دے دی۔بینک ملازمین کی اس کوشش کو دنیا کے سب سے بڑے سکوں کے موزائک کی حیثیت سے ریکارڈ بک کا حصہ بنادیا گیا ہے۔