پاکستان
25 نومبر ، 2016

ملکی ترقی کیلئے آئینی مدت کا احترام کیا جائے، احسن اقبال

ملکی ترقی کیلئے آئینی مدت کا احترام کیا جائے، احسن اقبال

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل روشن ہے ، حکومت تمام معاشی منصوبے مکمل کر لے گی،سپہ سالار نے اپنی مدت پوری کرلی ہے ،ملک کی ترقی کے لئے آئینی مدت کا احترام کیا جائے اور تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آنی چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی تحقیق پر منعقدہ 3 روزہ سیمینار سے خطاب کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ آئندہ 3 سالوں کے دوران ہوجائے گا،آبی وسائل کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ 3 سال پہلے ملک کو دہشت گردی کاسامان تھا لیکن آج راحیل شریف اور حکومت کی کوششوں سے دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ آبی وسائل کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے ،منڈا ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہےاور پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،12ارب ڈالر کی لاگت سے داسو ڈیم کی تعمیر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا میں جدید ترین نالج حاصل کیا جائے۔ انہوں نے سیمینار میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ۔

مزید خبریں :