25 نومبر ، 2016
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان کے خلاف عزائم کھل کرسامنے آگئے، پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی دھمکی دے ڈالی ،مودی نے کہا پاکستان میں جانے والا بوند بوند پانی روکیں گے، وہ مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا راگ بھی الاپتے نظر آئے۔
بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں ایک تقریب سے خطاب میں مود ی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کا پاکستان میں جانے والا بوند بوند پانی روکیں گے اور یہ پانی بھارتی پنجاب،جموں کشمیر اوربھارتی کسانوں کو دیں گے۔
مودی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت کا پانی پاکستان میں بہہ رہا ہےاور ستلج،بیاس اورراوی کے پانی پر بھارت کا حق ہے۔
اپنی تقریر میں مودی نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا راگ بھی الاپتے ہوئےدعویٰ کیاکہ بھارتی فوج نے ڈھائی سو کلومیٹرپرسرجیکل اسٹرائیک کی۔جس پر سرحد پربڑا کہرام مچا،اور کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ لڑائی کرکے خودکوبھی تباہ کررہا ہے۔