25 نومبر ، 2016
شمالی ایران کے صوبے سمنان میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی تعداد پینتیس ہے۔
تفصیلات کےمطابق دو مسافر ٹرینوں کے درمیان جمعہ کی صبح حادثہ ہفت خان اسٹیشن پر ہوا جو کہ دارالحکومت تہران کے مشرق میں 250 کلومیٹر دورہے۔
حادثے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،ریاستی گورنر محمد رضا کے مطابق حادثہ کی وجہ تیکنیکی خرابی ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔