25 نومبر ، 2016
بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف سبرتاسہا کا کہنا ہے کہ کشمیرپراب ذراہٹ کےسوچنےکا وقت ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں امن کاراستہ مذاکرات ہیں۔
جنرل سبرتا سہا نے کہا کہ کشمیرمیں صورتحال معمول پرلانےکے لیےروایتی سوچ کارگرثابت نہیں ہوگی،مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے مذاکرات اورمفاہمت کی فوری ضرورت ہے۔
اور ان مذاکرات اورمفاہمت کی راہ میں درپیش چیلنجزسےنمٹناہوگا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف سبرتاسہا نے یہ بھی کہا کہ کشمیرمیں امن کافائدہ کشمیری عوام کوہوگا، انہوں نے تجویز دی کہ کشمیرمذاکرات میں خواتین،نوجوان اوربچوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔