25 نومبر ، 2016
اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ Haifa میں مختلف مقامات پرلگنے والی آگ نے شدید تباہی مچادی۔
مختلف علاقوں سے 80 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہےکہ آگ لگی نہیں، لگائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جلانے والوں کو سخت سزا دی جائےگی ۔
فلسطین، ترکی، قبرص، روس سمیت آٹھ ملکوں کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔مختلف مقامات پرلگنے والی آگ کی تباہی کی وجہ سے 80 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔