25 نومبر ، 2016
امریکا کے اہم کاروباری اور تجارتی مرکز نیویارک کے میئر بل ڈی براسیو نے اعلان کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی الگ رجسٹریشن کی کوشش کی تو وہ نیویارک شہر کے میئر کی حیثیت سے اس عمل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ اگرٹرمپ انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے تارکین وطن کو تنگ کرنے کی کوشش کی تو بحیثیت میئر وہ تارکین وطن کی مدد کریں گے۔
یادرہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہوئے تو مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ انکی رجسٹریشن بھی کرینگے۔