دنیا
25 نومبر ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں بعد نماز جمعہ بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بعد نماز جمعہ بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

 

مقبوضہ کشمیر میں بعد نماز جمعہ ہزاروں افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا، پاکستانی پرچم لہرائے، آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے،اس دوران بھارتی فورسز کی پیلٹ گنوں اور آنسوگیس شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ وادی میں ایک سو چالیسویں روز بھی مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، حریت رہنماؤں کو بدستور نظربند نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی گئی، بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔

مظاہرین نے بھارتی فورسز کے جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پولیس نے پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کردیا گیا۔

مزید خبریں :