کھیل
26 نومبر ، 2016

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:عثمان خواجہ کی 138رنز کی ناقابل شکست سنچری

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:عثمان خواجہ کی 138رنز کی ناقابل شکست سنچری

 

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنا لئے اور اسے 48 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 138 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

جمعہ کو دوسرے روز اوپننگ بیٹسمین رینشا 10 اور ڈیوڈ وارنر 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے 137رنز کی شراکت قائم کی، اسمتھ 59 ، پیٹر ہینڈزکامب 54، نک میڈینسن صفر اور میتھیو ویڈ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 کائل ایبٹ نے تین جبکہ ورنن فلینڈر اور ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :