26 نومبر ، 2016
لاہور پولیس کے افسران کو موبائل گیم ’’پوکی مون گو‘‘ کھیلنے سے روک دیا گیا ۔ یہ فیصلہ ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکورٹی بورڈ کی جانب سے پولیس کو دی گئی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور کی طرف سے پولیس افسران کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ’’پوکی مون گو‘‘ گیم سیکورٹی رسک ہے، افسران اور جوان موبائل میں انسٹال نہ کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ گیم ایپلی کیشن موبائل فون کی جی پی ایس سروس کو خود کار طریقے سے کنٹرول کرتی ہے، فون کی فزیکل لوکیشن کو ہیک کر سکتی ہے اور موبائل کیمرے کو بھی خودکار طریقے سے استعمال میں لا سکتی ہے، اس گیم سے موبائل میں محفوظ تصاویر اور ویڈیوز تک بھی رسائی آسان ہو جاتی ہے۔
گیم ایپلی کیشن کی مدد سے ای میل، فون میں موجود نمبرز بھی ہیک کیے جا سکتے ہیں ۔