27 نومبر ، 2016
بھارت میں نوٹوں کے بحران نے سیاحوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، نقدی کے لیے بہت سے غیر ملکی سیاحوں نے اسٹریٹ پرفار منس شروع کردی۔
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر پشکر میں آسٹریلیا، جرمنی اور فرانس سے آئے ہوئے سیاحوں نے نئی دلی واپس جانے کے لیے بھارتی شہریوں سے مدد مانگ لی۔
بھارت میں جاری کرنسی نوٹوں کے بحران کی وجہ سے ان سیاحوں کے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں، سیاحوں نے اسٹریٹ پرفارمنس کے ذریعے پیسے جمع کرنے شروع کر دیے ہیں تا کہ وہ نئی دلی جا کر اپنے سفارت خانوں سے رابطہ کر سکیں۔