27 نومبر ، 2016
امریکا میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، کیلی فورنیا کی تین مساجد میں دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں سے ہٹلر جیسا سلوک کریں گے اور امریکا سے مسلمانوں کا صفایا کردیں گے، بہتر ہوگا مسلمان سامان سمیٹیں اور امریکا سے نکل جائیں۔
مسلمان مخالف مہم پر کونسل آن اسلامک امریکن ریلیشنز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔