Geo News
Geo News

شہر شہر
28 نومبر ، 2016

خواجہ آصف کا بھانجا لاہور میں سپرد خاک

خواجہ آصف کا بھانجا لاہور میں سپرد خاک

زاہد حسین ... وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھانجے کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خواجہ آصف کے بھانجے فہد تنویر دبئی میں ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ کیولری گراونڈ کی مسجد میں ان نماز جنازہ میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وفاقی و صوبائی وزراء،ایم این ایز،ایم پی ایز اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

فہد تنویر کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

مزید خبریں :